Surah Qaf Ayat 9 (50:9)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا تو اس سے باغات اور کاٹا جانے والا اناج اُگایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اُتارا تو اس سے باغ اُگائے اور اناج کہ کاٹا جاتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و نزلنا من السمآء مآء مبركا: اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا۔} یہاں سے اللہ تعالی کی قدرت کی تیسری دلیل بیان کی جا رہی ہے چنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے اسمان سے بارش کا پانی اتارا جس سے ہر چیز کی زندگی بھی ہے اور بہت خیرو برکت بھی ۔ تو اس پانی سے باغ اگائے اور وہ اناج اگایا جسے ہر سال بویا اور کاٹا جاتا ہے جیسے گند م اور جووغیرہ اور خاص طور پر کھجور کے لمبے درخت اگائے جن کے گچھے اوپر نیچے تہہ لگے ہوئے ہیں اور یہ چیزیں بندوں کی روزی کے لیے اگائی ہیں اور ہم نے بارش کے پانی سے اس شہر کی سر زمین کو جس کے نباتات خشک ہوچکے تھے پھرسے سبزہ زار کردیا اور جس طرح ہم نے بنجر زمین کو سر سبز و شاداب کیا اسی طرح قبروں سے تمہارا نکلنا ہوگا تو اللہ تعالی کی قدرت کے یہ آثار دیکھ کر مرنے کے بعد پھر زندہ ہونے کا کیوں انکار کرتے ہو۔(مدارک ق تحت الایۃ:۹-۱۱ص۱۱۶۰ خازن ق تحت الایۃ: ۹-۱۱ ۴ / ۱۷۵ جلالین ق تحت الایۃ: ۹-۱۱ ص۴۲۹-۴۳۰ ملتقطا)