Surah Az Zariyat Ayat 20 (51:20)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور زمین میں یقین والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور زمین میں نشانیاں ہیں یقین والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{و فی الارض ایت: اور زمین میں نشانیاں ہیں ۔} یعنی زمین میں پہاڑدریادرختپھل اور نباتات وغیرہ ان لوگوں کے لئے اللہ تعالی کی وحدانیت اور اس کی قدرت و حکمت پر دلالت کرنے والی نشانیاں ہیں جو اللہ تعالی پر یقین رکھتے ہیں۔(جلالین الذاریت تحت الایۃ: ۲۰ ص۴۳۳ ملخصا) زمین میں اللہ تعالی کی وحدانیت اور قدرت پردلالت کرنے والی نشانیاں : زمین میں اپنی وحدانیت اور قدرت پردلالت کرنے والی نشانیوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’و هو الذی مد الارض و جعل فیها رواسی و انهرا-و من كل الثمرت جعل فیها زوجین اثنین یغشی الیل النهار-ان فی ذلك لایت لقوم یتفكرون(۳)و فی الارض قطع متجورت و جنت من اعناب و زرع و نخیل صنوان و غیر صنوان یسقى بمآء واحد- و نفضل بعضها على بعض فی الاكل-ان فی ذلك لایت لقوم یعقلون‘‘(رعد:۳۴) ترجمہ کنزالعرفان: اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑاور نہریں بنائیں اور زمین میں ہر قسم کے پھل دو دو طرح کے بنائے وہ رات سے دن کو چھپا لیتا ہے بیشک اس میں غور وفکر کرنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔ اور زمین کے مختلف حصے ہیں جو ایک دوسرے کے قریب قریب ہیں اور انگوروں کے باغ ہیں اور کھیتی اور کھجور کے درخت ہیں ایک جڑ سے اگے ہوئے اور الگ الگ اگے ہوئے سب کو ایک ہی پانی دیا جا تا ہے اور پھلوں میں ہم ایک کو دوسرے سے بہتر بناتے ہیں بیشک اس میں عقل مندوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔ اور ارشاد فرمایا: ’’و من ایته انك ترى الارض خاشعة فاذا انزلنا علیها المآء اهتزت و ربت-ان الذی احیاها لمحی الموتى-انه على كل شیء قدیر‘‘(حم السجدہ:۳۹) ترجمہ کنزالعرفان: اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تو زمین کو بے قدر پڑی ہوئی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی اتارتے ہیں تو لہلہانے لگتی ہے اور بڑھ جاتی ہے۔ بیشک جس نے اس کو زندہ کیا وہ ضرور مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بیشک وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔