Surah Az Zariyat Ayat 35 (51:35)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے اس شہر میں موجود ایمان والوں کو نکال لیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے۔
Tafseer (Urdu)
{ فاخرجنا: تو ہم نے نکال لیا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اس شہر پر عذاب ایا جس میں حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے لوگ اباد تھے تو پہلے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اور ان پر ایمان لانے والے حضرات کو اللہ تعالی نے نکال لیا اور اس شہر میں ایک ہی گھر کے لوگ مسلمان تھے۔ایک قول یہ ہے کہ وہ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی دونوں صاحب زادیاں تھیں اور ایک قول یہ ہے کہ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے اہل بیت میں سے جن لوگوں نے نجات پائی ان کی تعداد 13 تھی۔( خازن الذریت تحت الایۃ: ۳۵-۳۶ ۴ / ۱۸۴ ابو سعود الذریت تحت الایۃ: ۳۵-۳۶ ۵ / ۶۳۱ ملتقطا)