Surah Az Zariyat Ayat 47 (51:47)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمان کو ہم نے (اپنی) قدرت سے بنایا اور بیشک ہم وسعت وقدرت والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور آسمان کو ہم نے ہاتھوں سے بنایا اور بے شک ہم وسعت دینے والے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و السمآء بنینها بایىد: اور آسمان کو ہم نے (اپنی) قدرت سے بنایا۔} یہاں سے اللہ تعالی کی وحدانیت اور قدرت کے دلائل ذکر کئے جا رہے ہیں اور اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ ہم نے اسمان کو اپنے دست قدرت سے بنایا اور بے شک ہم اسے اتنی وسعت دینے والے ہیں کہ زمین اپنی فضا کے ساتھ اس کے اندر اس طرح آجائے جیسے کہ ایک وسیع و عریض میدان میں گیند پڑی ہو ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ ہم نے اسمان کو اپنے دست قدرت سے بنایا اور بیشک ہم اپنی مخلوق پر رزق وسیع کرنے والے ہیں ۔( خازن الذریت تحت الایۃ: ۴۷ ۴ / ۱۸۴) { و الارض فرشنها: اور زمین کو ہم نے فرش بنایا۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے زمین کو فرش بنایا کہ زمین اس قدر وسیع ہے کہ گول ہونے کے باوجود فرش کی طرح بچھی ہوئی معلوم ہوتی ہے نیز نہ تو لوہے کی طرح سخت ہے کہ اس پر چلنا پھرنا دشوار ہو جائے اور نہ پانی کی طرح پتلی کہ مخلوق اس میں ڈوب جائے۔یہ رب تعالی کی قدرت کی بڑی دلیل ہے۔