Surah Az Zariyat Ayat 5 (51:5)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جس کی تمہیں وعید سنائی جا رہی ہے وہ ضرور سچ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک جس بات کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے ضرور سچ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{انما توعدون: بیشک جس کی تمہیں وعید سنائی جا رہی ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہواوں بدلیوں کشتیوں اور فرشتوں کی قسم یاد کرکے فرمایا کہ اے لوگو!بے شک مرنے کے بعد زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء ملنے کی جس بات کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے عذاب کی جو وعید سنائی جا رہی ہے وہ ضرور سچ ہے اور اس میں جھوٹ کا امکان بھی نہیں ہے اور بیشک قیامت کے دن انصاف ضرور ہونا ہے اور حساب کے بعد نیک اور برے اعمال کا بدلہ ضرور ملنا ہے۔( روح البیان الذاریات تحت الایۃ: ۵-۶ ۹ / ۱۴۹ جلالین الذاریت تحت الایۃ: ۵-۶ ص۴۳۲ ملتقطا)