Surah Az Zariyat Ayat 52 (51:52)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیونہی جب ان سے پہلے لوگوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو وہ یہی بولے کہ (یہ) جادوگر ہے یا دیوانہ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیونہی جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ۔
Tafseer (Urdu)
{ كذلك: یونہی۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جیسے اپ کی قوم کے کفار نے آپ کو جھٹلایا اور آپ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے اپ کو جادو گر اور مجنون کہا ایسے ہی جب کفار مکہ سے پہلے لوگوں کے پاس میری طرف سے کوئی رسول تشریف لایا اور اس نے اپنی قوم کو مجھ پر ایمان لانے اور میری اطاعت کرنے کی دعوت دی تو ان کے بارے میں بھی کفار نے یہی کہاکہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے۔ سابقہ کفار نے اپنے بعد والوں کو یہ وصیت تو نہیں کی کہ تم انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی تکذیب کرتے رہنا اور ان کی شان میں اس طرح کی باتیں بنانا لیکن چونکہ سرکشی اورنافرمانی کی علت دونوں میں ہے اس لئے یہ گمراہی میں ایک دوسرے کے موافق رہے اورا سی چیز نے انہیں ا س طرح کی باتیں کرنے پر ابھارا لہذا اپ اپنی قوم کے جھٹلانے اور اس طرح کی باتیں کرنے سے غمزدہ نہ ہوں ۔( خازن الذریت تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ۴ / ۱۸۵ روح البیان الذاریات تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ۹ / ۱۷۴ ملتقطا)