Surah Az Zariyat Ayat 7 (51:7)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariراستوں والے آسمان کی قسم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanآرائش والے آسمان کی قسم۔
Tafseer (Urdu)
{و السمآء ذات الحبك: راستوں والے آسمان کی قسم۔} اس ایت کے اخری لفظ ’’ذات الحبک‘‘ کا ایک معنی ہے زینت والا اور دوسرا معنی ہے راستوں والا۔ان دونوں معنی کے اعتبار سے اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس حسن و جمال والے اسمان کی قسم جسے ہم نے ستاروں سے مزین فرمایا ہے (یا) سیاروں کی گردش کے راستوں والے آسمان کی قسم! اے اہل مکہ ! تم نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان میں اور قرآن پاک کے بارے میں مختلف باتوں کے قائل ہو کبھی رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جادو گر کہتے ہو کبھی شاعر کبھی کاہن اورکبھی مجنون کہتے ہو (معاذ اللہ تعالی) اسی طرح قرآن کریم کو کبھی جادو بتاتے ہو کبھی شعر کبھی کہانت اور کبھی اگلوں کی داستانیں کہتے ہو۔( خازن الذاریات تحت الایۃ : ۷-۸ ۴ / ۱۸۰-۱۸۱ روح البیان الذاریات تحت الایۃ : ۷-۸ ۹ / ۱۴۹-۱۵۰ جلالین الذاریت تحت الایۃ: ۷-۸ ص۴۳۲ ملتقطا)