Surah At Tur Ayat 13 (52:13)
The Mount · Juz 27 · Makki
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاﭤ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن انہیں جہنم کی طرف سختی سے دھکیلا جائے گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ یوم یدعون الى نار جهنم دعا: جس دن انہیں جہنم کی طرف سختی سے دھکیلا جائے گا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے رسولوں کو جھٹلانے والے جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے اورجہنم کے خازن کافروں کے ہاتھ گردنوں پاؤں اورپیشانیوں سے ملا کر باندھیں گے اور انہیں منہ کے بل جہنم میں دھکیل دیں گے (تو اس دن ان کے لئے خرابی ہے) اور جب وہ اگ میں پہنچ جائیں گے تو جہنم کے خازن ان سے کہیں گے :یہ وہ آگ ہے جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے تو کیا یہ جادوہے یا تمہیں دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ ان سے اس لئے کہا جائے گا کہ وہ دنیا میں سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرف جادوکی نسبت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہماری نظر بندی کردی ہے۔اور ان سے کہا جائے گا اس جہنم میں داخل ہوجاؤتو اب چاہے اس عذاب پر صبر کرو یا نہ کرو سب تم پربرابر ہےنہ کہیں بھاگ سکتے ہو اور نہ عذاب سے بچ سکتے ہو اور یہ عذاب تمہیں اسی کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم دنیا میں کفر و تکذیب کرتے تھے۔( خازن الطور تحت الایۃ: ۱۳-۱۶ ۴ / ۱۸۷ ملخصا)