Surah At Tur Ayat 9 (52:9)
The Mount · Juz 27 · Makki
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن آسمان سختی سے ہلے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ یوم تمور السمآء مورا: جس دن آسمان سختی سے ہلے گا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے عذاب نازل ہونے کا وقت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ وہ عذاب ا س دن ضرور واقع ہو گا جس دن آسمان چکی کی طرح گھومیں گے اور اس طرح ڈولنے لگیں گے جس طرح کشتی اپنے سواروں کے ساتھ ڈولتی ہے اور ایسی حرکت میں آئیں گے کہ ان کے اجزاء بکھر جائیں گے اور پہاڑ تیزی سے ایسے چلیں گے جیسے کہ غبار ہوا میں اڑتا ہے اور یہ قیامت کے دن ہوگا۔( خازن الطور تحت الایۃ: ۹-۱۰ ۴ / ۱۸۶-۱۸۷ جلالین الطور تحت الایۃ: ۹-۱۰ ص۴۳۵ ملتقطا) { فویل یومىذ:تو اس دن خرابی ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن وہ عذاب واقع ہو گا تو اس دن ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جو دنیا میں اللہ تعالی کے رسولوں کو جھٹلاتے رہے اور وہ اپنے کفر و باطل کے شغل میں پڑے کھیلتے رہے۔(ابو سعود الطور تحت الایۃ: ۱۱-۱۲ ۵ / ۶۳۶ جلالین الطور تحت الایۃ: ۱۱-۱۲ ص۴۳۵ ملتقطا)