Surah An Najm Ayat 21 (53:21)
The Star · Juz 27 · Makki
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی۔
Tafseer (Urdu)
{ الكم الذكر و له الانثى: کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین مکہ یہ کہا کرتے تھے کہ یہ بت اور فرشتے خدا کی بیٹیاں ہیں اس پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے حالانکہ بیٹی تمہارے نزدیک ایسی بری چیز ہے کہ جب تم میں سے کسی کو بیٹی پیدا ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ بگڑ جاتا ہے اور رنگ سیاہ ہوجاتا ہے اور لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے حتی کہ تم بیٹیوں سے اتنی نفرت کرتے ہو کہ انہیں زندہ درگور کر ڈالتے ہو پھر بھی اللہ تعالی کی بیٹیاں بتاتے ہو۔ یہ کتنی غیر منصفانہ تقسیم ہے کہ جو چیز اپنے لئے بری سمجھتے ہو وہ خدا کے لئے تجویز کرتے ہو۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۲۱-۲۲ ۴ / ۱۹۵)