IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 53

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ (1)

تارے کی قسم،جب وہ اترے۔

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ (2)

تمہارے صاحب نہ بہکے اورنہ ٹیڑھا راستہ چلے۔

وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىۚ (3)

اور وہ کوئی بات خواہش سے نہیں کہتے۔

اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ (4)

وہ وحی ہی ہوتی ہے جو انہیں کی جاتی ہے۔

عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ (5)

انہیں سخت قوتوں والے ، طاقت والے نے سکھایا ،

ذُوْ مِرَّةٍؕ-فَاسْتَوٰىۙ (6)

پھر اس نے قصد فرمایا۔

وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىﭤ(7)

اس حال میں کہ وہ آسمان کے سب سے بلند کنارہ پر تھے۔

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ (8)

پھر وہ جلوہ قریب ہوا پھر اور زیادہ قریب ہوگیا۔

فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ (9)

تو دو کمانوں کے برابر بلکہ اس سے بھی کم فاصلہ رہ گیا۔

فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىﭤ(10)

پھر اس نے اپنے بندے کو وحی فرمائی جو اس نے وحی فرمائی۔

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى(11)

دل نے اسے جھوٹ نہ کہا جو (آنکھ نے) دیکھا۔

اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى(12)

تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو۔

وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ (13)

اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا۔

عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى(14)

سدرۃ المنتہیٰ کے پاس۔

عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىﭤ(15)

اس کے پاس جنت الماویٰ ہے۔

اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ (16)

جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى(17)

آنکھ نہ کسی طرف پھر ی اور نہ حد سے بڑھی۔

لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى(18)

بیشک اس نے اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔

اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ (19)

تو (اے لوگو!) کیا تم نے لات اور عزیٰ دیکھا۔

وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى(20)

اور ایک اور تیسری منات کو۔

اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى(21)

کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے۔

تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى(22)

جب تو یہ غیر منصفانہ تقسیم ہے۔

اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍؕ-اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُۚ-وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىﭤ(23)

یہ تو صرف چند نام ہیں جوتم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان (کی حقانیت) پرکوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی ہے۔

اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ ۖ (24)

کیا انسان کو ہر وہ چیزحاصل ہے جس کی اس نے تمنا کی؟.

فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠ (25)

تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے۔

وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى(26)

اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دیدے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓىٕكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى(27)

بیشک آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے فرشتوں کے عورتوں جیسے نام رکھتے ہیں ۔

وَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍؕ-اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّۚ-وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْــٴًـاۚ (28)

اور انہیں اس کا کوئی علم نہیں ،وہ تو صرف گمان کے پیچھے ہیں اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا۔

فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى ﳔ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاﭤ(29)

تو تم اس سے منہ پھیر لو جو ہماری یادسے پھرا اور اس نے صرف دنیاوی زندگی کو چاہا۔

ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِؕ-اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖۙ-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰىٛ (30)

یہ ان کے علم کی انتہا ہے ۔بیشک تمہارا رب اسے خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے ہدایت پائی۔

وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۙ-لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ (31)

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ،تا کہ برائی کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے۔

اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىٕرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَؕ-اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْۚ-فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ (32)

وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے جب اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل کی صورت میں تھے تو تم خود اپنی جانوں کی پاکیزگی بیان نہ کرو، وہ خوب جانتا ہے اسے جو پرہیزگار ہوا۔

اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ (33)

تو کیا تم نے اسے دیکھا جو پھر گیا۔

وَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى(34)

اور اس نے تھوڑا سا مال دیا اور روک رکھا۔

اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى(35)

کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے۔

اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ (36)

یاکیا اسے اس کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ کے صحیفوں میں ہے۔

وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ (37)

اور ابراہیم کے جس نے (احکام کو) پوری طرح ادا کیا۔

اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ (38)

۔(وہ بات یہ ہے) کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔

وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ (39)

اور یہ کہ انسان کیلئے وہی ہوگا جس کی اس نے کوشش کی۔

وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪ (40)

اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔

ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ (41)

پھر اسے اس کا بھرپور بدلہ دیا جائے گا۔

وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ (42)

اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ (43)

اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایااور رلایا۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ (44)

اور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔

وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ (45)

اور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ دو جوڑے بنائے۔

مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪ (46)

نطفہ سے جب اسے ڈالا جائے۔

وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ (47)

اور یہ کہ دوبارہ زندہ کرنااسی کے ذمہ ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ (48)

اور یہ کہ وہی ہے جس نے غنی کیا اور قناعت دی۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ (49)

اور یہ کہ وہی شعریٰ (نامی ستارے) کا رب ہے۔

وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاﰳ الْاُوْلٰىۙ (50)

اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔

وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ (51)

اور ثمود کو تو اس نے (کسی کو) باقی نہ چھوڑا۔

وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىﭤ(52)

اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو (ہلاک کیا) بیشک وہ ان (دوسروں ) سے بھی زیادہ ظالم اور سرکش تھے۔

وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ (53)

اور اس نے الٹنے والی بستیوں کو نیچے گرایا۔

فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ (54)

پھر ان بستیوں کو اس نے ڈھانپ لیاجس نے ڈھانپ لیا۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى(55)

تو اے بندے! تواپنے رب کی کون کون سی نعمتوں میں شک کرے گا؟

هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى(56)

یہ پہلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں ۔

اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ (57)

قریب آنے والی (قیامت) قریب آگئی۔

لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌﭤ(58)

اللہ کے سوا اسے کوئی کھولنے والا نہیں۔

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ (59)

تو کیا اس بات پر تم تعجب کرتے ہو؟

وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ (60)

اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو۔

وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ(61)

اور تم غفلت میں پڑے ہوئے ہو۔

فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩ (62)

تو اللہ کے لیے سجدہ کرواور عبادت کرو۔