Surah An Najm Ayat 3 (53:3)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰى 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ کوئی بات خواہش سے نہیں کہتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{ و ما ینطق عن الهوى: اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کہتے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار کہتے تھے :قران اللہ تعالی کا کلام نہیں بلکہ محمد (صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) نے اسے اپنی طرف سے بنا لیا ہےاس کا رد کرتے ہوئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جو کلام تمہارے پاس لے کر ائے ہیں اس کی کوئی بات وہ اپنی طرف سے نہیں کہتے بلکہ اس قران کی ہر بات وہ وحی ہی ہوتی ہے جو انہیں اللہ تعالی کی طرف سے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعے کی جاتی ہے۔(خازن النجم تحت الایۃ: ۳-۴ ۴ / ۱۹۱ جلالین النجم تحت الایۃ: ۳-۴ ص۴۳۷ ملتقطا)