Surah An Najm Ayat 52 (53:52)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىﭤ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان سے پہلے نوح کی قوم کو (ہلاک کیا) بیشک وہ ان (دوسروں ) سے بھی زیادہ ظالم اور سرکش تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بے شک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ و قوم نوح من قبل: اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو۔} یعنی عاد اور ثمود سے پہلے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو غرق کرکے ہلاک کیا بیشک وہ ان عاد اور ثمودسے بھی زیادہ ظالم اور سرکش تھے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام ان میں ایک ہزار برس کے قریب تشریف فرمارہے لیکن انہوں نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی دعوت قبول نہ کی اور ان کی سرکشی بھی کم نہ ہوئی۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۵۲ ۴ / ۲۰۰ جلالین النجم تحت الایۃ: ۵۲ ص۴۳۹ ملتقطا)