Surah An Najm Ayat 35 (53:35)
The Star · Juz 27 · Makki
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ اعنده علم الغیب: کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے۔} اس ایت کامعنی یہ ہے کہ کیا اس شخص کے پاس غیب کا علم ہے جس کے ساتھی نے اس کے اخروی عذاب کو اپنے ذمے لیا ہے اور ا س غیب کے علم کی بنا پر اسے معلوم ہو گیا ہے کہ واقعی اس کا ساتھی اس کے گناہوں کا بوجھ اٹھا لے گا اور ا س کے اخروی عذاب کو اپنے ذمے لے لے گا۔ایساہر گز نہیں ہے۔(جلالین النجم تحت الایۃ: ۳۵ ص۴۳۹ تفسیر طبری النجم تحت الایۃ: ۳۵ ۱۱ / ۵۳۱-۵۳۲ ملتقطا)