Surah An Najm Ayat 36 (53:36)
The Star · Juz 27 · Makki
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰى 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیاکیا اسے اس کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ کے صحیفوں میں ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اُسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے۔
Tafseer (Urdu)
{ ام لم ینبا بما فی صحف موسى: یاکیا اسے اس کی خبر نہیں دی گئی جو موسی کے صحیفوں میں ہے۔} اس ایت میں صحیفوں سے مراد یا توریت شریف کی تختیاں ہیں یا وہ صحیفے مراد ہیں جو توریت شریف سے پہلے نازل ہوئے اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا پہلے ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ ان کا زمانہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلے میں کفار قریش سے زیادہ قریب ہے۔( جلالین مع صاوی النجم تحت الایۃ: ۳۶ ۶ / ۲۰۵۴) { و ابرهیم الذی وفى: اور ابراہیم کے جس نے (احکام کو) پوری طرح ادا کیا۔} اس ایت میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی شان کا بیان ہے کہ انہیں جو کچھ حکم دیا گیا تھا وہ انہوں نے پورے طورپر ادا کیا اس میں بیٹے کو ذبح کرنا بھی داخل ہے اور اپنا آگ میں ڈالا جانا بھی شامل ہے اور اس کے علاوہ اور احکامات بھی داخل ہیں۔( ابو سعود النجم تحت الایۃ: ۳۷ ۵ / ۶۴۹-۶۵۰ ملخصا)