Surah An Najm Ayat 40 (53:40)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔
Tafseer (Urdu)
}و ان سعیه سوف یرى: اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ عنقریب قیامت کے دن ہر شخص کے اعمال اسے نظر ائیں گے۔اس کی ایک صورت یہ ہوگی کہ ا س کا نامہ اعمال اسے دیا جائے گا اور وہ اپنے نامہ اعمال میں اور میزان میں اپنے عمل دیکھے گا۔اس میں مومن کے لئے بشارت ہے کہ اللہ تعالی اسے اس کے نیک اعمال دکھائے گا تاکہ اسے خوشی حاصل ہو اور کافر (کے لئے وعید ہے کہ وہ) اپنے برے اعمال (دیکھ کر ان) کی وجہ سے غمزدہ ہو گا۔اور دوسری صورت یہ ہو گی کہ اچھے اعمال کو حسین و جمیل شکل عطا کی جائے گی اور برے اعمال کو بری صورت میں ڈھال دیا جائے گا تاکہ انہیں دیکھنا مومن کیلئے خوشی اور کافر کیلئے غم کا باعث ہو۔( روح البیان النجم تحت الایۃ: ۴۰ ۹ / ۲۵۲ خازن النجم تحت الایۃ: ۴۰ ۴ / ۱۹۹ جلالین مع صاوی النجم تحت الایۃ: ۴۰ ۶ / ۲۰۵۶ ملتقطا) { ثم یجزىه الجزآء الاوفى: پھر اسے اس کا بھرپور بدلا دیا جائے گا۔} یعنی اعمال دیکھنے کے بعد پھر اللہ تعالی ہر انسان کو اس کے اچھے اور برے اعمال کا بھرپور بدلہ دے گا ۔( روح البیان النجم تحت الایۃ: ۴۱ ۹ / ۲۵۳ ملخصا)