Surah An Najm Ayat 44 (53:44)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَا 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا۔
Tafseer (Urdu)
{ و انه هو امات و احیا: اور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہی دنیا میں موت دی اوروہی آخرت میں زندگی عطا فرمائے گا۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہی باپ دادا کو موت دی اوران کی اولاد کو زندگی بخشی۔تیسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے کافروں کوکفر کی موت سے ہلاک کیا اور ایمانداروں کو ایمانی زندگی بخشی۔( مدارک النجم تحت الایۃ: ۴۴ ص۱۱۸۳)