Surah An Najm Ayat 43 (53:43)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰى 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایااور رلایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ وہ ہی ہے جس نے ہنسایا اور رولایا۔
Tafseer (Urdu)
{ و انه هو اضحك و ابكى: اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایااور رلایا۔} یعنی ایک ہی محل میں مختلف اوقات میں ایک دوسرے کے مخالف دو چیزوں رونے اور ہنسنے کو پیدا کرنے پر اللہ تعالی ہی قادر ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ انسان کے تمام اعمال اللہ تعالی کی قضاءقدرت اور اس کے پیدا کرنے سے ہیں ۔اس کے علاوہ مفسرین نے اس ایت کے اور معنی بھی بیان فرمائے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں (1)… اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی اہل جنت کو جنت میں داخل کر کے ہنسائے گا اور اہل جہنم کو جہنم میں داخل کر کے رلائے گا۔ (2)… اللہ تعالی دنیا والوں میں سے جسے چاہتا ہے ہنساتا ہے اور جسے چاہتا ہے رلاتا ہے۔ (3)… اللہ تعالی زمین کو نباتات کے ذریعے ہنساتا ہے اور اسمان کو بارش کے ذریعے رلاتا ہے۔(خازن النجم تحت الایۃ: ۴۳ ۴ / ۲۰۰ تفسیر طبری النجم تحت الایۃ: ۴۳ ۱۱ / ۵۳۴ ملتقطا)