Surah An Najm Ayat 42 (53:42)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ بے شک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ و ان الى ربك المنتهى: اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ غم نہ کریں کیونکہ تمام مخلوق کی انتہا اپ کے رب عزوجل کی طرف ہے اور اخرت میں انہیں اسی کی طرف لوٹنا ہےوہی نیک اور بد انسان کواس کے اعمال کی جزا دے گا۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے گناہگار کو ڈراتے ہوئے اور نیکوکار کو ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے سننے والو! بے شک تمام مخلوق کی انتہا تمہارے رب عزوجل کی طرف ہےیہ بات اس لئے ارشاد فرمائی تاکہ گناہگار اپنے گناہوں سے باز ا جائے اور نیکوکار اپنے نیک اعمال اور زیادہ کرے۔(تفسیر طبری النجم تحت الایۃ: ۴۲ ۱۱ / ۵۳۴ خازن النجم تحت الایۃ: ۴۲ ۴ / ۱۹۹-۲۰۰ ملتقطا)