Surah An Najm Ayat 45 (53:45)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰى 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ دو جوڑے بنائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ۔
Tafseer (Urdu)
{ و انه خلق الزوجین: اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب رحم میں نطفہ ڈالا جائے تو اس نطفہ سے انسانوں اورحیوانات کے نر اور مادہ دو جوڑے اللہ تعالی نے ہی بنائے(روح البیان النجم تحت الایۃ: ۴۵-۴۶ ۹ / ۲۵۵)اس سے اللہ تعالی کی قدرت معلوم ہوئی کہ سانچہ ایک ہے مگر اس میں بننے والے برتن مختلف ہیں کہ ایک رحم ایک ہی نطفہ مگر کبھی اس سے لڑکا بنتا ہے کبھی لڑکیکبھی نر کبھی مادہ۔ سبحان اللہ۔