Surah An Najm Ayat 50 (53:50)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاﰳ الْاُوْلٰى 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔
Tafseer (Urdu)
{ و انه اهلك عاداﰳ الاولى: اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔} قوم عاد دو ہیں ایک حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم یہ چونکہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد سب سے پہلے تیز اندھی سے ہلاک ہوئے تھے ا س لئے انہیں پہلی عاد کہتے ہیں اور ان کے بعد والوں کو دوسری عاد کہتے ہیں کیونکہ وہ انہیں کی اولاد میں سے تھے۔(خازن النجم تحت الایۃ: ۵۰ ۴ / ۲۰۰) { و ثمودا فما ابقى: اور ثمود کو تو اس نے (کسی کو) باقی نہ چھوڑا۔}ثمود حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم تھیاس قوم کو اللہ تعالی نے (حضرت جبریل علیہ السلام کی) چیخ سے ہلاک کیا اور ان میں سے کوئی بھی باقی نہ بچا۔(خازن النجم تحت الایۃ: ۵۱ ۴ / ۲۰۰)