Surah An Najm Ayat 59 (53:59)
The Star · Juz 27 · Makki
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا اس بات پر تم تعجب کرتے ہو؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ افمن هذا الحدیث تعجبون: تو کیا اس بات پر تم تعجب کرتے ہو} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے کفار قریش کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر نازل ہونے کی وجہ سے اس قران کا انکار کرتے ہو اور ا س کا مذاق اڑاتے ہوئے ہنستے ہو اور اللہ تعالی کے نافرمانوں کی جو وعیدیں اس میں بیان ہوئی ہیں انہیں سن کر روتے نہیں حالانکہ تم نافرمان ہو اور ا س قران میں ذکر کی گئی عبرت اور نصیحت انگیز باتوں سے غفلت میں پڑے ہوئے ہو اور اس کی ایتوں سے منہ پھیرتے ہو۔( تفسیر طبری النجم تحت الایۃ: ۵۹-۶۱ ۱۱ / ۵۴۱) { فاسجدوا لله: تو اللہ کے لیے سجدہ کرو۔} یعنی اے ایمان والو! اللہ تعالی نے تمہیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدہ کرو اور اللہ تعالی کی عبادت کرو کیونکہ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۶۲ ۴ / ۲۰۱) نوٹ:یاد رہے کہ یہ ایت ایات سجدہ میں سے ہےاسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ تلاوت کرنا واجب ہے۔