Surah An Najm Ayat 38 (53:38)
The Star · Juz 27 · Makki
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔(وہ بات یہ ہے) کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی۔
Tafseer (Urdu)
{ الا تزر وازرة وزر اخرى: کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔} اس ایت سے اللہ تعالی نے وہ مضمون بیان فرمایا ہے جو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے صحیفوں میں ذکر فرمایا گیا تھاچنانچہ ارشاد فرمایا :وہ بات یہ ہے کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری جان کا بوجھ نہیں اٹھائے گی اور کوئی دوسرے کے گناہ پر پکڑا نہیں جائے گا۔اس میں اس شخص کے قول کوباطل کر دیاگیا ہے جو ولید بن مغیرہ کے عذاب کا ذمہ دار بنا تھا اور اس کے گناہ اپنے ذمے لینے کو کہتا تھا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے پہلے لوگ آدمی کو دوسرے کے گناہ پر بھی پکڑ لیتے تھے اگر کسی نے کسی کو قتل کیا ہوتا تو اس قاتل کی بجائے اس کے بیٹے یا بھائی یا بیوی یا غلام کو قتل کردیتے تھے۔جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ آیا تو آپ نے اس کی ممانعت فرمائی اوران تک اللہ تعالی کا یہ حکم پہنچایا کہ کوئی کسی کے گناہوں کے بوجھ کی وجہ سے پکڑ انہیں جائے گا۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۳۸ ۴ / ۱۹۹)