Surah An Najm Ayat 26 (53:26)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دیدے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔
Tafseer (Urdu)
{ و كم من ملك فی السموت: اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں ۔} یعنی اللہ تعالی کی بارگاہ میں قرب اور مقام رکھنے کے باوجودفرشتے صرف اس کے لئے شفاعت کریں گے جس کے لئے اللہ تعالی کی مرضی ہو یعنی اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کرنے والے مومن کے لئے فرشتے شفاعت کریں گے اور جب شفاعت کے معاملے میں فرشتوں کا یہ حال ہے تو بتوں سے شفاعت کی امید رکھناانتہائی جہالت اور حماقت ہے کیونکہ انہیں اللہ تعالی کی بارگاہ میں نہ قرب حاصل ہے اورنہ کفار شفاعت کے اہل ہیں ۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۲۶ ۴ / ۱۹۶ روح البیان النجم تحت الایۃ: ۲۶ ۹ / ۲۳۷ ملتقطا)