Surah An Najm Ayat 18 (53:18)
The Star · Juz 27 · Makki
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس نے اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ لقد راى من ایت ربه الكبرى: بیشک اس نے اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔} یعنی بے شک حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے شب معراج اللہ تعالی کی بہت بڑی اور عظیم نشانیاں دیکھیں اور ملک وملکوت کے عجائبات کو ملاحظہ فرمایا اور آپ کا علم تمام غیبی ملکوتی معلومات پر محیط ہوگیا۔( روح البیان النجم تحت الایۃ: ۱۸ ۹ / ۲۲۹ ۲۳۲) اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : سر عرش پر ہے تری گزر دل فرش پر ہے تری نظر ملکوت و ملک میں کوئی شے نہیں وہ جو تجھ پہ عیاں نہیں