Surah An Najm Ayat 19 (53:19)
The Star · Juz 27 · Makki
اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو (اے لوگو!) کیا تم نے لات اور عزیٰ دیکھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا تم نے دیکھا لات اور عزّیٰ۔
Tafseer (Urdu)
{ افرءیتم اللت و العزى: تو کیا تم نے لات اور عزی دیکھا۔} یہاں سے لوگوں کو اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کرنے اور شرک سے بچنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں لات عزی اور منات کا ذکر ہوایہ ان بتوں کے نام ہیں جنہیں مشرکین پوجتے تھے اور ا ن آیات میں ارشاد فرمایا گیا کہ کیا تم نے ان بتوں کوتحقیق اور انصاف کی نظر سے دیکھا ہے اگر تم نے اس طرح دیکھا ہو تو تمہیں معلوم ہوگیا ہوگا کہ یہ بت محض بے قدرت ہیں اور اللہ تعالی جو کہ قادر اور برحق معبود ہے اسے چھوڑ کر ان بے قدرت بتوں کو پوجنا اور اس کا شریک ٹھہرانا کس قدر عظیم ظلم اور عقل و دانش کے خلاف ہے۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۱۹ ۴ / ۱۹۵ جلالین النجم تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ص۴۳۸ ملتقطا)