Surah An Najm Ayat 31 (53:31)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۙ-لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰى 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ،تا کہ برائی کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ بُرائی کرنے والوں کو ان کے کئے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے۔
Tafseer (Urdu)
{ و لله ما فی السموت و ما فی الارض: اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔} یعنی جو کچھ اسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا مالک اللہ تعالی ہی ہے اور اس نے کائنات کی تخلیق اس لئے فرمائی تا کہ مخلوق میں سے جس نے اس کی نافرمانی کی اور برے اعمال میں مصروف رہا اسے جہنم کی سزا دے اور جنہوں نے دنیامیں ا س کی اطاعت وفرمانبرداری کی اور نیک اعمال کئے انہیں انتہائی اچھا صلہ یعنی جنت عطا فرمائے۔( تفسیر طبری النجم تحت الایۃ: ۳۰ ۱۱ / ۵۲۵ مدارک النجم تحت الایۃ: ۳۱ ص۱۱۸۱ ملتقطا)