Surah An Najm Ayat 56 (53:56)
The Star · Juz 27 · Makki
هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ پہلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح۔
Tafseer (Urdu)
{ هذا نذیر: یہ ایک ڈر سنانے والے ہیں ۔} یعنی اے لوگو! جس طرح پہلے ڈر سنانے والے اپنی قوموں کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے تھے اسی طرح تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بھی ایک ڈر سنانے والے عظیم رسول ہیں جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۵۶ ۴ / ۲۰۱) { ازفت الازفة: قریب انے والی قریب اگئی۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ قیامت قریب ا چکی ہے اور جب قیامت قائم ہونے کا وقت ائے گا تو اسے اللہ تعالی ہی ظاہر فرمائے گا۔اسی سے متعلق ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’ یســٴـلونك عن الساعة ایان مرسىها-قل انما علمها عند ربی-لا یجلیها لوقتها الا هو ﲪ ثقلت فی السموت و الارض-لا تاتیكم الا بغتة‘‘(اعراف:۱۸۷) ترجمہ کنزالعرفان: اپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کے قائم ہونے کا وقت کب ہے تم فرماؤ: اس کا علم تو میرے رب کے پاس ہے اسے وہی اس کے وقت پر ظاہر کرے گا وہ آسمانوں او رزمین میں بھاری پڑ رہی ہے تم پر وہ اچانک ہی اجائے گی۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ قیامت قریب ا گئی ہے اور جب قیامت قائم ہو گی تو اس کی ہولناکیوں اور شدتوں کو اللہ تعالی کے سواکوئی دور نہیں کرسکتا اور اللہ تعالی انہیں دور نہ فرمائے گا۔( مدارک النجم تحت الایۃ: ۵۷-۵۸ ص۱۱۸۴)