Surah An Najm Ayat 23 (53:23)
The Star · Juz 27 · Makki
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍؕ-اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُۚ-وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىﭤ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ تو صرف چند نام ہیں جوتم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان (کی حقانیت) پرکوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اُتاری وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں حالانکہ بے شک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی۔
Tafseer (Urdu)
{ ان هی الا اسمآء: یہ تو صرف چند نام ہیں ۔} یعنی ان بتوں کا نام الہ اور معبود تم نے اور تمہارے باپ دادا نے بالکل غلط طور پر رکھ لیا ہے نہ یہ حقیقت میں الہ ہیں نہ معبود ہیں اللہ تعالی نے ان کی حقانیت پرکوئی سند نہیں اتاری بلکہ مشرکین کابتوں کو پوجنا عقل علم اور اللہ تعالی کی تعلیم کے خلاف نفس اور خواہشات کی اتباع اور وہم پرستی کی بنا پر ہے حالانکہ ان کے پاس اللہ تعالی کی طرف سے قران پاک اور اللہ تعالی کے رسول تشریف لا چکے ہیں اور انہوں نے صراحت کے ساتھ بار بار بتایا ہے کہ بت معبود نہیں اور اللہ تعالی کے سوا کوئی بھی عبادت کا مستحق نہیں ۔( خازن النجم تحت الایۃ: ۲۳ ۴ / ۱۹۵-۱۹۶ ملخصا)