Surah An Najm Ayat 47 (53:47)
The Star · Juz 27 · Makki
وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰى 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ دوبارہ زندہ کرنااسی کے ذمہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا۔
Tafseer (Urdu)
{ و ان علیه النشاة الاخرى: اور یہ کہ دوبارہ زندہ کرنااسی کے ذمہ ہے۔} اس ایت کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالی پر زندہ کرنا واجب ہے بلکہ اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قیامت میں زندہ فرمانے کا وعدہ فرما لیا ہے اس لئے اپنے وعدے کو پورا فرمانے کے لئے اللہ تعالی مخلوق کو اس کی موت کے بعد زندہ فرمائے گا۔( روح البیان النجم تحت الایۃ: ۴۷ ۹ / ۲۵۶) { و انه هو اغنى: اور یہ کہ وہی ہے جس نے غنی کیا۔} یعنی اللہ تعالی ہی لوگوں کو مال ودولت سے نواز کر غنی کرتا ہے اور قناعت کی نعمت سے بھی وہی نوازتا ہے۔( روح البیان النجم تحت الایۃ: ۴۸ ۹ / ۲۵۶) { و انه هو رب الشعرى: او ریہ کہ وہی شعری کا رب ہے۔} شعری ایک ستارہ ہے جو کہ شدید گرمی کے موسم میں جو زاء ستارے کے بعد طلوع ہوتاہے۔ دور جاہلیت میں خزاعہ قبیلے کے لوگ اس کی عبادت کرتے تھے اوران میں سب سے پہلے عبادت کایہ طریقہ ان کے ایک سردار ابو کبشہ نے جاری کیا۔ اس آیت میں انہیں بتایا گیا کہ سب کا رب اللہ تعالی ہے اور جس ستارے کی تم پوجا کرتے ہواس کا رب بھی اللہ تعالی ہی ہے لہذا صرف اللہ تعالی کی عبادت کرو۔(مدارک النجم تحت الایۃ: ۴۹ ص۱۱۸۳ خازن النجم تحت الایۃ: ۴۹ ۴ / ۲۰۰ ملتقطا)