Surah Ar Rahman Ayat 17 (55:17)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب۔
Tafseer (Urdu)
{رب المشرقین: وہ دونوں مشرقوں کا رب ہے۔} اس ایت میں دونوں مشرق اور دونوں مغرب سے گرمیوں اور سردیوں کے موسم میں سورج طلوع اور غروب ہونے کے دونوں مقام مراد ہیں ۔( خازن الرحمن تحت الایۃ: ۱۷ ۴ / ۲۱۰) {فبای الآء ربكما تكذبن: تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے} یعنی سردی اور گرمی کے دونوں مشرقوں اور مغربوں میں جو بے شمار فوائد ہیں جیسے ہوا کا معتدل ہونامختلف موسموں جیسے سردی گرمی بہار اور خزاں کا انا اور ہر موسم کی مناسبت سے مختلف چیزوں کا پیدا ہونا وغیرہ توان میں سے تم دونوں اپنے رب عزوجل کی کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( بیضاوی الرحمن تحت الایۃ: ۱۸ ۵ / ۲۷۵)