Surah Ar Rahman Ayat 24 (55:24)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَــٴٰـتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور دریا میں پہاڑوں جیسی اٹھی ہوئی کشتیاں اسی کی ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ۔
Tafseer (Urdu)
{و له الجوار المنشــٴـت فی البحر كالاعلام: اور دریا میں پہاڑوں جیسی اٹھی ہوئی کشتیاں اسی کی ہیں ۔} یعنی جن چیزوں سے وہ کشتیاں بنائی گئیں وہ بھی اللہ تعالی نے پیدا کیں اور ان کو ترکیب دینے اور کشتی بنانے اور کاریگری کرنے کی عقل بھی اللہ تعالی نے پیدا کی اور دریاؤں میں ان کشتیوں کا چلنا اور تیرنا یہ سب اللہ تعالی کی قدرت سے ہے۔(ابو سعود الرحمن تحت الایۃ: ۲۴ ۵ / ۶۶۳) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ !اللہ تعالی نے تمہارے فائدے کے لئے سمندر میں (پہاڑوں کی مانند) بڑی بڑی کشتیاں جاری فرما کر تم پر جو انعام فرمایا تم ان نعمتوں میں سے اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( تفسیر طبری الرحمن تحت الایۃ: ۲۵ ۱۱ / ۵۹۱)