Surah Ar Rahman Ayat 3 (55:3)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
خَلَقَ الْاِنْسَانَ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانسان کو پیدا کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanانسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا۔
Tafseer (Urdu)
{خلق الانسان: انسان کو پیدا کیا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں ’’انسان‘‘ اور’’ بیان‘‘ کے مصداق کے بارے میں مفسرین کے مختلف قول ہیں ۔ ایک قول یہ ہے کہ یہاں انسان سے مراد دو عالم کے سردار محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں اور بیان سے’’ماکان وما یکون‘‘یعنی جو کچھ ہو چکا اور جو کچھ ائندہ ہو گا کا بیان مراد ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اولین و آخرین اور قیامت کے دن کی خبریں دیتے تھے۔ ایک قول یہ ہے کہ یہاں انسان سے مراد حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور بیان سے مراد تمام چیزوں کے اسماء اور تما م زبانوں کا بیان مراد ہے اور ایک قول یہ ہے کہ یہاں انسان سے اس کی جنس یعنی حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی تمام اولاد مراد ہے اور بیان سے مراد گفتگو کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے انسان دیگر حیوانوں سے ممتاز ہوتا ہے۔( خازن الرحمن تحت الایۃ: ۳-۴ ۴ / ۲۰۸ صاوی الرحمن تحت الایۃ: ۳-۴ ۶ / ۲۲۷۳-۲۲۷۴ ملتقطا)