Surah Ar Rahman Ayat 33 (55:33)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْاؕ-لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے جنوں اور انسانوں کے گروہ! اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ،تم جہاں نکل کر جاؤ گے (وہاں ) اسی کی سلطنت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے جِنّ و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ ، جہاں نکل کر جاؤ گے اُسی کی سلطنت ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یمعشر الجن و الانس: اے جنوں اور انسانوں کے گروہ!} اس ایت میں اللہ تعالی نے جنوں اور انسانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر تم میری قضاء سے بھاگ سکتے ہومیری سلطنت اور میرے اسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل سکتے ہو تو ان سے نکل جاو اور اپنی جانوں کو میرے عذاب سے بچا لو لیکن تم ا س بات پر قادر ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ تم جہاں بھی جاو گے وہیں میری سلطنت ہے۔یہ حکم جنوں اور انسانوں کا عجز ظاہر کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔(ابو سعود الرحمن تحت الایۃ: ۳۳ ۵ / ۶۶۴ جلالین الرحمن تحت الایۃ: ۳۳ ص۴۴۴ ملتقطا) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کےگروہ! اللہ تعالی نے سزا دینے پر قادر ہونے کے باوجود تمہیں تنبیہ کر کےاپنے عذاب سے ڈرا کر تم پر اسانی فرما کر اور تمہیں معافی سے نواز کر تم پر جو انعامات فرمائے تم دونوں ان میں سے اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( ابو سعود الرحمن تحت الایۃ: ۳۴ ۵ / ۶۶۴ ملخصا)