Surah Ar Rahman Ayat 37 (55:37)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب آسمان پھٹ جائے گا تو گلاب کے پھول جیسا (سرخ) ہوجائے گا جیسے سرخ چمڑا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب آسمان پھٹ جائے گا تو گلاب کے پھول سا ہوجائے گا جیسے سرخ نری۔
Tafseer (Urdu)
{فاذا انشقت السمآء: پھر جب آسمان پھٹ جائے گا۔} ارشاد فرمایا کہ پھر جب قیامت کے دن اسمان اس طرح پھٹ جائے گا کہ جگہ جگہ سے چیرا ہوا ہو گا اورا س کا رنگ گلاب کے پھول کی طرح اورایسا سرخ ہو گا جیسے بکرے کی رنگی ہوئی کھال ہوتی ہے تو یہ ایسا ہولناک منظر ہوگا جسے بول کر بیان نہیں کیا جا سکتا۔( روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۳۷ ۹ / ۳۰۲ ملخصا) قیامت کے ہولناک مناظر کے بارے میں پڑھ کر رونا: امام جلال الدین سیوطی رحمۃاللہ تعالی علیہ اپنی مشہور تفسیر’’درمنثور‘‘ میں نقل کرتے ہیں ’’ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ایک نوجوان کے پاس سے گزرے وہ نوجوان یہ ایت ’’فاذا انشقت السمآء فكانت وردة كالدهان‘‘ پڑھ رہا تھااپ وہیں رک گئے اور دیکھا کہ اس نوجوان پر کپکپی طاری ہو گئی ہے اور انسووں نے اس کا گلا بند کر دیا ہے وہ روتا رہا اور یہی کہتا رہا:اس دن میری خرابی ہو گی جس دن اسمان پھٹ جائے گا۔سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اس نوجوان سے فرمایا ’’اس ذات کی قسم! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تیرے رونے کی وجہ سے فرشتے بھی روئے ہیں ۔( در منثور الرحمن تحت الایۃ: ۳۷ ۷ / ۷۰۳) اس سے معلوم ہوا کہ قران مجید میں جہاں کہیں قیامت کے ہولناک مناظر بیان کئے گئے ہیں ان کی تلاوت کرتے وقت خوفزدہ ہونا ہمارے بزرگان دین کا طریقہ ہے لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ایسے مقامات کی تلاوت کرتے وقت دل میں خوف پیدا کرنے اور انسوبہانے کی کوشش کرنی اور اللہ تعالی سے یہ دعا مانگنی چاہئے کہ وہ ہمیں قیامت کی ہولناکیوں اور شدتوں میں امن و سکون نصیب فرمائے امین۔ {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی جب قیامت کے دن اسمان اللہ تعالی کی ہیبت سے پھٹ جائیں گے اور اللہ تعالی مخلوق کے حساب کا حکم دے گا تو اس وقت وہی تمہیں قیامت کے دن کی ہولناکیوں سے نجات دے گا تو اے جن و انسان!تم دونوں اس نعمت کا انکار کس طرح کر سکتے ہو۔( تفسیر سمرقندی الرحمن تحت الایۃ: ۳۸ ۳ / ۳۰۹)