Surah Ar Rahman Ayat 39 (55:39)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
فَیَوْمَىٕذٍ لَّا یُسْــٴَـلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس دن کسی آدمی اور جِن سے اس کے گناہ کے متعلق نہیں پوچھا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس دن گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جن سے۔
Tafseer (Urdu)
{فیومىذ: تو اس دن۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ جب لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے اور آسمان پھٹے گا تو اس دن فرشتے مجرموں سے دریافت نہیں کریں گے بلکہ ان کی صورتیں دیکھ کر ہی انہیں پہچان لیں گے اور ان سے سوال دوسرے وقت میں ہوگا جب کہ لوگ حساب کے مقام میں جمع ہوں گے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ جس دن اسمان پھٹے گا تو اس دن قبروں سے نکلتے ہی فوراکسی آدمی اور جن سے اس کے گناہ کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گابلکہ جب وہ حساب کی جگہ میں اکٹھے ہوں گے تو اس وقت ان سے پوچھا جائے گا۔(خازن الرحمن تحت الایۃ: ۳۹ ۴ / ۲۱۲ روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۳۹ ۹ / ۳۰۳ صاوی الرحمن تحت الایۃ: ۳۹ ۶ / ۲۰۸۰ ملتقطا) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ!تمہیں ان چیزوں کی خبر دینا جن سے ڈر کر تم گناہوں سے باز ا جاو اور دنیا میں ہی اللہ تعالی کی اطاعت کر لویہ بھی اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے توتم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( ابو سعود الرحمن تحت الایۃ: ۴۰ ۵ / ۶۶۵ ملتقطا)