Surah Ar Rahman Ayat 41 (55:41)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمجرم اپنے چہروں سے پہچانے جائیں گے توانہیں پیشانی اور پاؤں سے پکڑا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{یعرف المجرمون بسیمىهم: مجرم اپنے چہروں سے پہچانے جائیں گے۔} ارشاد فرمایا کہ (قیامت کے دن) مجرم اپنے چہروں سے اس طرح پہچانے جائیں گے کہ ان کے منہ کالے اور آنکھیں نیلی ہوں گی تو حساب کے بعد جہنم کے خازن انہیں پکڑیں گے اور ان کے ہاتھ گردن سے باندھ دیں گے اور ان کے پاؤں پیٹھ کے پیچھے سے لا کر پیشانیوں سے ملادیں گے پھر انہیں چہروں کے بل گھسیٹ کرجہنم میں ڈال دیں گے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض مجرم پیشانیوں سے گھسیٹے جائیں گے اوربعض پاؤں سے گھسیٹ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے۔( خازن الرحمن تحت الایۃ: ۴۱ ۴ / ۲۱۳ تفسیر سمرقندی الرحمن تحت الایۃ: ۴۱ ۳ / ۳۰۹ ملتقطا) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ!فرشتوں کا تم میں سے مجرموں اوراطاعت گزاروں کو ان کی علامات سے پہچان لینا اور صرف مجرموں کو ذلت اور توہین سے دوچار کرنا اور اطاعت گزاروں کو محفوظ رکھنا اللہ تعالی کی نعمت ہے توتم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( تفسیر طبری الرحمن تحت الایۃ: ۴۲ ۱۱ / ۶۰۰)