Surah Ar Rahman Ayat 48 (55:48)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariشاخوں والی ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبہت سی ڈالوں والیاں ۔
Tafseer (Urdu)
{ذواتا افنان: شاخوں والی ہیں ۔} یہاں سے ان دو جنتوں کے اوصاف بیان کئے جا رہے ہیں چنانچہ ارشاد فرمایا کہ ان جنتوں کا ایک وصف یہ ہے کہ وہ دونوں جنتیں پھلوں سے لدی ہوئی شاخوں والی ہیں اور ہر شاخ میں قسم قسم کے میوے ہیں ۔( روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۴۸ ۹ / ۳۰۶ ملخصا) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! اطاعت گزاروں کو ایسا ثواب دے کر اللہ تعالی نے جو تم پر انعام فرمایا تو ان میں سے تم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( تفسیر طبری الرحمن تحت الایۃ: ۴۹ ۱۱ / ۶۰۴)