Surah Ar Rahman Ayat 50 (55:50)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان میں دو چشمے بہتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فیهما عینن تجرین: ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں ۔} یہاں ان جنتوں کا ایک اور وصف بیان ہوا کہ ان میں سے ہر ایک جنت میں صاف اور میٹھے پانی کے دو چشمے بہہ رہے ہیں ان میں سے ایک کانام تسنیم اور دوسرے کا نام سلسبیل ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ ایک چشمہ خراب نہ ہونے والے پانی کا ہے اور ایک چشمہ ایسی شراب کا ہے جو پینے والوں کے لئے لذت بخش ہے۔( صاوی الرحمن تحت الایۃ: ۵۰ ۶ / ۲۰۸۲) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ!اللہ تعالی نے تمہیں یہ چشمے عطا کر کے تمہاری نعمت میں اضافہ فرمایا تو تم اس کی قدرت اور نعمت کا انکار کیسے کر سکتے ہو اور تم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے (تفسیر سمرقندی الرحمن تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۳۱۰)