Surah Ar Rahman Ayat 52 (55:52)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان دونوں جنتوں میں ہر پھل کی دو دو قسمیں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان میں ہر میوہ دو دو قسم کا۔
Tafseer (Urdu)
{فیهما من كل فاكهة زوجن: ان دونوں جنتوں میں ہر پھل کی دو دو قسمیں ہیں ۔} دو قسموں سے مراد یہ ہے کہ بعض وہ پھل ہیں جو دنیا میں دیکھے گئے اور بعض و ہ عجیب و غریب پھل ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھے گئے۔ یااس سے مراد یہ ہے کہ بعض پھل خشک ہیں اور بعض تر ۔یا یہ مراد ہے کہ بعض پھل خالص میٹھے ہیں اور بعض ترشی کی طرف مائل ہیں۔( روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۵۲ ۹ / ۳۰۶) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! تم ان لذیذ نعمتوں میں سے اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۵۳ ۹ / ۳۰۷)