Surah Ar Rahman Ayat 56 (55:56)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ-لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان جنتوں میں وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں، جنہیں ان کے شوہروں سے پہلے نہ کسی آدمی نے چھوا اور نہ کسی جن نے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِنّ نے۔
Tafseer (Urdu)
{فیهن قصرت الطرف: ان جنتوں میں وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ان جنتوں کے محلات میں جنتی مردوں کے لئے ایسی بیویاں ہوں گی جو اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کی طرف انکھ اٹھا کر نہیں دیکھیں گی اور ان میں سے ہر ایک اپنے شوہر سے کہے گی: مجھے اپنے رب عزوجل کی عزت و جلال کی قسم! جنت میں مجھے کوئی چیز تجھ سے زیادہ اچھی نہیں معلوم ہوتی تو اس خدا عزوجل کی حمد ہے جس نے تمہیں میرا شوہر بنایا اور مجھے تمہاری بیوی بنایا ۔اور وہ بیویاں ایسی ہوں گی کہ انہیں ان کے جنتی شوہروں کے علاوہ نہ کسی ادمی نے چھوا ہوگا اور نہ ہی کسی جن نے ۔ ان بیویوں سے مراد حورعین ہیں کیونکہ وہ جنت میں پیدا کی گئی ہیں اس لئے ان کے شوہروں کے سوا انہیں کسی نے نہیں چھوا۔بعض مفسرین نے فرمایا ان سے مراد دنیا کی عورتیں ہیں انہیں دوبارہ کنواریاں پیدا کیا جائے گا اور اس پیدائش کے بعد انہیں ان کے شوہروں کے علاوہ کسی اور نے نہ چھوا ہو گا۔( روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۵۶ ۹ / ۳۰۷-۳۰۸ خازن الرحمن تحت الایۃ: ۵۶ ۴ / ۲۱۴ ملتقطا) ایت ’’ فیهن قصرت الطرف‘‘سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے چند باتیں معلوم ہوئیں ۔ (1)… تقوی اور شرم و حیا عورت کابہت بڑا کمال ہے۔ (2)… اجنبی عورت کا متقی پرہیز گار مرد سے بھی پردہ ہے کیونکہ جنت میں سب متقی ہوں گے مگر ان سے بھی پردہ ہو گا۔ (3)… پردہ اللہ تعالی کی وہ نعمت ہے جو جنت میں بھی ہو گی۔ (4)…حوریں پیدا ہو چکی ہیں اور جنت کی تمام نعمتوں کی طرح وہ بھی موجود ہیں ۔ (5)… حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام اگرچہ جنت میں رہے اور وہاں کی نعمتیں کھائیں مگر اپ علیہ الصلوۃ والسلام حوروں کی طرف مائل نہ ہوئے کیونکہ حوریں صرف جزا کے طور پر ملیں گی ۔ {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ!اللہ تعالی نے تمہاری طبیعت کے موافق تمہارے لئے بیویاں بنائیں اور وہ تمہارے علاوہ کسی اور کی طرف نہیں دیکھتیں تو تم اللہ تعالی کا انکار کس طرح کرتے ہو اور تم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( تفسیر سمرقندی الرحمن تحت الایۃ: ۵۷ ۳ / ۳۱۰)