Surah Ar Rahman Ayat 60 (55:60)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنیکی کا بدلہ نیکی ہی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی۔
Tafseer (Urdu)
{هل جزآء الاحسان الا الاحسان: نیکی کا بدلہ نیکی ہی ہے۔} یعنی جو (قیامت کے دن) اللہ تعالی کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرا اور دنیا میں اس نے اچھے عمل کئے اور اپنے رب تعالی کی فرمانبرداری کی تو اخرت میں اللہ تعالی اس کے ساتھ اس طرح احسان فرمائے گا کہ اسے اس کی دنیوی نیکیوں پر وہ جزا عطا فرمائے گا جو ان ایات میں بیان ہوئی۔(تفسیر طبری الرحمن تحت الایۃ: ۶۰ ۱۱ / ۶۰۹) اورحضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرما تے ہیں کہ جو ’’لا الـہ الا اللہ‘‘ کا قائل ہو اورنبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شریعت پر عامل ہو تو اس کی جزا ء جنت ہے۔( خازن الرحمن تحت الایۃ: ۶۰ ۴ / ۲۱۴) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! تم اپنے رب عزوجل کی نعمت کا انکار کس طرح کر سکتے ہو حالانکہ اس نے تمہاری نیکی کا ثواب جنت رکھی اور اسے تمہارے سامنے بیان کر دیا تاکہ تم نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کے ثواب اور اس کے احسان کو پا لو۔( تفسیر سمرقندی الرحمن تحت الایۃ: ۶۱ ۳ / ۳۱۱)