Surah Ar Rahman Ayat 72 (55:72)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِ 72
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariخیموں میں پردہ نشین حوریں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanحوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین۔
Tafseer (Urdu)
{حور: حوریں ۔} ارشاد فرمایا کہ ان جنتوں میں خیموں میں پردہ نشین حوریں ہیں جو کہ اپنی شرافت اور کرامت کی وجہ سے ان خیموں سے باہر نہیں نکلتیں ۔ (خازن الرحمن تحت الایۃ: ۷۲ ۴ / ۲۱۵) جنتی حور اور ا س کے خیموں کا حال: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےنبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ اگر جنتی عورتوں میں سے زمین کی طرف کسی ایک کی جھلک پڑجائے تو آسمان وزمین کے درمیان کی تمام فضا روشن ہوجائے اور خوشبو سے بھر جائے۔( بخاری کتاب الرقاق باب صفۃ الجنۃ والنار ۴ / ۲۶۴ الحدیث: ۶۵۶۸) اورحضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےحضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’مومن کے لئے جنت میں ایک کھوکھلے موتی کا خیمہ ہو گا اس کی لمبائی 60میل ہو گی مومن کے ا ہل خانہ بھی اس میں رہیں گے مومن ان کے پاس (حق زوجیت ادا کرنے کے لئے) چکر لگائے گا اور ان میں سے بعض بعض کو نہیں دیکھ سکیں گے۔( مسلمکتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا واہلہاباب فی صفۃ خیام الجنۃ وما للمومنین فیہا من الاہلینص۱۵۲۲الحدیث: ۲۳(۲۸۳۸)) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! اللہ تعالی نے وہ نعمتیں پیدافرمائیں جو تمہارے لئے پردہ نشین اور (دوسروں سے) چھپی ہوئی ہیں توتم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۷۳ ۹ / ۳۱۳)