Surah Ar Rahman Ayat 74 (55:74)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ 74
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کے شوہروں سے پہلے انہیں نہ کسی آدمی نے چھوا اور نہ کسی جن نے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ جِنّ نے۔
Tafseer (Urdu)
{لم یطمثهن انس قبلهم: ان کے شوہروں سے پہلے انہیں نہ کسی آدمی نے چھوا۔} یعنی جیسے ان دوجنتوں کی حوریں اپنے جنتی شوہروں کے علاوہ جن و انس کے چھونے سے محفوظ تھیں ایسے ہی ان دونوں جنتوں کی حوریں بھی محفوظ ہیں لہذاایت میں تکرار نہیں ۔ {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! اللہ تعالی نے تمہارے لئے جنت میں وہ نعمتیں تیار کیں جنہیں نہ کسی انکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر ان کا خیال گزرا توتم دونوں اپنے رب عزوجل کی ان نعمتوں کو جھٹلاوگے یا ان کے علاوہ دوسری نعمتوں کو جھٹلاو گے۔( جمل الرحمن تحت الایۃ: ۷۵ ۷ / ۳۸۲)