Surah Ar Rahman Ayat 76 (55:76)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ 76
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (جنتی) سبزقالینوں اور انتہائی خوبصورت بچھونوں پرتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر۔
Tafseer (Urdu)
{متكـین: تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔} اللہ تعالی کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرنے والوں کو جو دو جنتیں عطا ہوں گی ان کے جنتی بچھونوں کا ظاہری حال بیان نہیں کیا گیا جیساکہ ایت نمبر54میں گزرا کیونکہ ان بچھونوں کی شان بہت بلند ہے اور ان کا ظاہری حال عقل اور فہم کے ادراک سے باہر ہے جبکہ دوسری دو جنتوں میں اہل جنت کو جو بچھونے عطا ہوں گے ان کا ظاہری حال یہاں بیان کر دیاگیا کہ وہ سبز اور منقش ہوں گے اس سے ان بچھونوں میں فرق صاف ظاہر ہو رہا ہے۔( روح البیان الرحمن تحت الایۃ: ۷۶ ۹ / ۳۱۵ ملخصا) {فبای الآء ربكما تكذبن: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! تمہارے رب عزوجل کے علاوہ تم پر کوئی احسان فرمانے والا نہیں توتم دونوں اپنے رب عزوجل کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے( جمل الرحمن تحت الایۃ: ۷۷ ۷ / ۳۸۳)