Surah Ar Rahman Ayat 78 (55:78)
The Beneficent · Juz 27 · Makki
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارے رب کا نام بڑی برکت والا ہے جو عظمت اور بزرگی والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا۔
Tafseer (Urdu)
{تبرك اسم ربك: تمہارے رب کا نام بڑی برکت والا ہے۔} اس ایت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صرف اللہ تعالی کی ذات ہی باقی رہے گی اور دنیا کی تمام نعمتیں فانی ہیں ۔نیزاللہ تعالی نے اپنی عظمت و بزرگی بیان فرما کر اخرت کی نعمتوں کے بیان کا اختتام فرمایا۔( خازن الرحمن تحت الایۃ: ۷۸ ۴ / ۲۱۶) نماز کے بعد پڑھی جانے والی ایک دعا: حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نماز سے فارغ ہونے کے بعد تین بار استغفار کرتے اور فرماتے’’اللہم انت السلام ومنک السلام تبارکت ذا الجلال والاکرام‘‘ یعنی اے اللہ! عزوجل تو سلام ہے اور تجھ سے سلامتی ہے اور تو برکت والا ہے (اے) جلالت اور بزرگی والے۔( مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفتہ ص ۲۹۷ الحدیث: ۱۳۵ (۵۹۱))