Surah Al Waqiah Ayat 13 (56:13)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ پہلے لوگوں میں سے ایک بڑا گروہ ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاگلوں میں سے ایک گروہ۔
Tafseer (Urdu)
{ثلة من الاولین: وہ پہلے لوگوں میں سے ایک بڑا گروہ ہوگا۔}اس ایت اورا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اگے بڑھ جانے والے پہلے لوگوں میں سے بہت ہیں اور بعد والوں میں سے تھوڑے ہیں ۔ پہلے لوگوں سے کون مراد ہیں اس کی تفسیر میں صحیح قول یہ ہے کہ پہلے لوگوں سے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت ہی کے پہلے وہ لوگ مراد ہیں جو مہاجرین و انصار میں سے(اسلام قبول کرنے میں ) سابقین اولین ہیں اوربعد والوں سے ان کے بعد والے لوگ مراد ہیں ۔( تفسیرکبیر الواقعۃ تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ۱۰ / ۳۹۲ تفسیرسمرقندی الواقعۃ تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ۳ / ۳۱۴ خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ۴ / ۲۱۷ خزائن العرفان البقرۃ تحت الایۃ: ۱۴ ص ۹۸۷ ملتقطا) احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے جیسا کہ مرفوع حدیث میں ہے کہ’’ یہاں اولین و آخرین اسی امت کے پہلے اور بعد والے لوگ ہیں ۔(ابوسعود الواقعۃ تحت الایۃ: ۱۴ ۵ / ۶۷۲) اور حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ دونوں گروہ میری ہی امت کے ہیں۔( مسند ابوداود طیالسی بقیۃ احادیث ابی بکرۃ رضی اللہ عنہ ص ۱۲۰ الحدیث: ۸۸۶)