Surah Al Waqiah Ayat 22 (56:22)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
وَ حُوْرٌ عِیْنٌ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بڑی آنکھ والیاں حوریں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و حور عین: اور بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں ہیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی بارگاہ کے مقرب اہل جنت (کی خدمت )کے لئے بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں ہوں گی اور وہ حوریں ایسی ہوں گی جیسے موتی صدف میں چھپا ہوتا ہے کہ نہ تو اسے کسی کے ہاتھ نے چھوا نہ دھوپ اور ہوا لگی اوراس وجہ سے وہ ا نتہائی صاف اور شفاف ہوتا ہےالغرض جس طرح یہ موتی اچھوتا ہوتا ہے اسی طرح وہ حوریں اچھوتی ہوں گی۔ یہ بھی مروی ہے کہ حوروں کے تبسم سے جنت میں نورچمکے گا اور جب وہ چلیں گی تو ان کے ہاتھوں اور پاؤں کے زیوروں سے تقدیس اور تمجید کی آوازیں آئیں گی اور یاقوتی ہاران کے گردنوں کے حسن و خوبی سے ہنسیں گے۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۲۲-۲۳ ۴ / ۲۱۸) {جزآء بما كانوا یعملون: ان کے اعمال کے بدلے کے طور پر۔} یعنی بارگاہ الہی کے مقرب بندوں کو یہ سب کچھ ان کے دنیوی نیک اعمال اور اللہ تعالی کی فرمانبرداری کرنے کے صلہ میں ملے گا۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۲۴ ۴ / ۲۱۸)