Surah Al Waqiah Ayat 25 (56:25)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًا 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے اورنہ کوئی گناہ کی بات ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس میں نہ سُنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری ۔
Tafseer (Urdu)
{ لا یسمعون فیها لغوا: اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنت میں کوئی ناگوار اور باطل بات ان کے سننے میں نہ آئے گی البتہ وہ ہرطرف سے سلام سلام کا قول ہی سنیں گے کہ جنتی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گےفرشتے اہل جنت کو سلام کریں گے اور اللہ رب العزت عزوجل کی طرف سے ان کی جانب سلام آئے گا۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ۴ / ۲۱۸ مدارک الواقعۃ تحت الایۃ: ۲۵-۲۶ ص ۱۲۰۰ ملتقطا)