Surah Al Waqiah Ayat 27 (56:27)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِﭤ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور دائیں جانب والے کیا دائیں جانب والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور د ہنی طرف والے کیسے د ہنی طرف والے ۔
Tafseer (Urdu)
{و اصحب الیمین: اور دائیں جانب والے۔} اس سے پہلی ایات میں اگے بڑھ جانے والے بارگاہ الہی کے مقرب بندوں کی جزااور ان کا حال بیان کیاگیا اب یہاں سے اہل جنت کے دوسرے گروہ یعنی دائیں جانب والے اصحاب کا ذکر فرمایا جا رہا ہے کہ وہ لوگ جو دائیں جانب والے ہیں ان کی عجیب شان ہے (کہ وہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں معزز و مکرم ہیں ) اور ان کی اچھی صفات اورخوبیوں کی وجہ سے ان کے لئے جو کچھ تیار کیا گیا ہے اسے تم نہیں جان سکتے۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۲۷ ۴ / ۲۱۸ روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۲۷ ۹ / ۳۲۴ ملتقطا)